Post Main Ad Panel
Read in English محکمہ لائیو سٹاک کے زیرِ اہتمام چک 235 ر-ب نیاموآنہ میں اعلیٰ نسل کے مویشیوں کا دودھ مقابلہ منعقد

محکمہ لائیو سٹاک کے زیرِ اہتمام چک 235 ر-ب نیاموآنہ میں اعلیٰ نسل کے مویشیوں کا دودھ مقابلہ منعقد

22 ویوز

فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے زیرِ اہتمام چک نمبر 235 ر۔ب نیاموآنہ میں لائیو سٹاک اور مویشی پروری کے فروغ کے لیے دودھ دینے والے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں ڈویژن بھر سے مویشی پال کسانوں نے حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق بڑی بھینس دودھ مقابلے میں لاہور کھنڈ پنڈ کے عبداللہ کھوکھر کی بھینس "داتا دی ملنگنی" نے 45.110 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی کیٹیگری میں سدھو پورہ کے رانا عدیل عباس کی بھینس 43.830 کلوگرام دودھ کے ساتھ دوسرے اور چک 208 ر۔ب کے صدام فوجی کی بھینس 43.190 کلوگرام دودھ دے کر تیسرے نمبر پر رہی۔

دوسری جانب بھینس دودھ مقابلے میں سدھو پورہ کے حاجی اکرام کی بھینس "قمرہ" نے 40.940 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کیٹیگری میں چک 208 ر۔ب کے رانا عبدالرحمان کی بھینس 35.890 کلوگرام کے ساتھ دوسرے جبکہ سدھو پورہ کے حاجی اکرام کی دوسری بھینس 34.210 کلوگرام دودھ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔

تقریبِ تقسیمِ انعامات کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نے کی۔ تقریب میں ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد اور شیخوپورہ کے مینجنگ ڈائریکٹر، اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میاں عتیق، حافظ مدثر عزیز، عمران سیال، شاہنواز ملہی، چوہدری عطا گجر اور عمیر ڈوگر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیابی حاصل کرنے والے مویشی پال مالکان میں انعامات تقسیم کیے۔

Post Bottom Ad Panel