Post Main Ad Panel
Read in English محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا اہم پیش رفت، سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا اہم پیش رفت، سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح

21 ویوز

جھنگ: 30 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ضلع جھنگ کے مویشی پال حضرات کو جدید اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ صدر میں جدید ترین آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عون شاہ، کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ سے ڈاکٹر اختر رسول اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ سابق رکن اسمبلی نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اور مویشی پرور اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید آپریشن تھیٹر کا قیام ضلع جھنگ میں مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ ڈاکٹر مختار احمد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ کی بنیادی ذمہ داری مویشی پال کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر، الٹراساؤنڈ، ایکسرے، تشخیصی لیبارٹریوں، موبائل ویٹرنری ہسپتالوں اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ثمرات واقعی معنوں میں کسانوں کی دہلیز تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel