فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 4 ملزمان ذوہیب، نواز، عدنان اور عباس کو حراست میں لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے منشیات کی سپلائی کے بیک ٹریک سورسز اور نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ پولیس کی مسلسل اور سخت کارروائیوں کے باعث منشیات فروش شہر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
سی پی او نے اعادہ کیا کہ فیصل آباد پولیس نوجوان نسل کے محفوظ اور منشیات سے پاک مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس زہر کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلافریق یکشن جاری رہے گا۔