Post Main Ad Panel
Read in English تعلیمی بورڈ فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ پارٹ اول (11ویں جماعت) 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان

تعلیمی بورڈ فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ پارٹ اول (11ویں جماعت) 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان

33 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ (اول سالانہ) پارٹ اوّل (گیارہویں جماعت) 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے تحت نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا گیا اور رزلٹ فوری طور پر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمٰن کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 105,663 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 65,178 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ طلبہ کی سہولت کے لیے 324 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور دیگر حکام کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی پالیسیوں کے مطابق شفاف اور بروقت نتائج کا اجراء بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ نتائج سے غیر مطمئن امیدواران 6 نومبر 2026ء تک ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود دیکھ سکتے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel