Post Main Ad Panel
Read in English ایف آئی اے ساہیوال کی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، 5 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ساہیوال کی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، 5 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم برآمد، 2 ملزمان گرفتار

40 ویوز

ساہیوال/فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ساہیوال نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر فیصل آباد زون ثاقب سلطان المحمود کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساہیوال سرکل الطاف گوہر وٹو کی نگرانی میں ایف آئی اے ٹیم نے ہڑپہ ٹول پلازہ پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے دوران ملزمان محمد اویس اور محمد نعیم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار روپے کی ملکی کرنسی، 2 موبائل فونز اور ایک چیری (Chery) گاڑی برآمد کی گئی۔ ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان یا حکومت کا کوئی بھی قانونی لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہے، جس پر ان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ نمبر 06/2026 درج کر کے تفتیش انسپکٹر کاشف حسین علوی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

Post Bottom Ad Panel