Post Main Ad Panel
Read in English گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کی پی پی پی رہنماء چوہدری ارشد جٹ کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی شادی پر مبارکباد

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں کی پی پی پی رہنماء چوہدری ارشد جٹ کی رہائش گاہ آمد، بیٹے کی شادی پر مبارکباد

42 ویوز

فیصل آباد :20 اکتوبر 2026، (ڈیجیٹل اطلاع): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری ارشد جٹ کی رہائش گاہ پر آمد کی۔

اس موقع پر انہوں نے چوہدری ارشد جٹ کو ان کے صاحبزادے چوہدری ارسلان ارشد جٹ کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ گورنر پنجاب نے بچوں سے پیار و شفقت کے ساتھ ملاقات کی، خاندان کے افراد سے ان کی خیریت دریافت کی اور نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب کی اس آمد نے خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ چوہدری ارشد جٹ نے گورنر پنجاب کا گرم جوشی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔

Post Bottom Ad Panel