Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: گلبرگ روڈ پر گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

فیصل آباد: گلبرگ روڈ پر گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

24 ویوز

فیصل آباد 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع):  گلبرگ روڈ پر جناح کالونی میں سپر آئیڈیل سویٹس کے قریب ایک رہائشی گھر (گھر نمبر 335) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے محض 6 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ کر رسپانس کیا۔ حادثے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر تین فائر گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے ذریعے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں بروقت کارروائی کے باعث تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post Bottom Ad Panel