فیصل آباد
جڑانوالہ میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ: ریسکیو 1122 نے 5 منٹ میں پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، جانی نقصان سے بچاؤ
24
ویوز
فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): جڑانوالہ میں جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محض 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت آگ بجلی کے بورڈ کی ڈھیلی وائرنگ میں چنگاریاں پیدا ہونے کے باعث لگی۔ آگ نے پلاسٹک، فائبر شیٹس اور پلاسٹک کینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے تقریباً ایک مرلہ رقبہ متاثر ہوا۔
ریسکیو ٹیم نے فائر فائٹنگ کی دو گاڑیوں کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔