Post Main Ad Panel
Read in English ایف ڈی اے کی ملکیتی 13 کمرشل جائیدادوں کی کامیاب نیلامی: 29 کروڑ روپے سے زائد کا تاریخی ریونیو حاصل

ایف ڈی اے کی ملکیتی 13 کمرشل جائیدادوں کی کامیاب نیلامی: 29 کروڑ روپے سے زائد کا تاریخی ریونیو حاصل

32 ویوز

فیصل آباد: 16 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے مالی حالات کو مزید مستحکم بنانے اور آمدن میں اضافے کے لیے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کمپلیکس میں 13 کمرشل جائیدادوں کی نیلامِ عام کی تقریب منعقد کی گئی۔ شفاف اور منظم نیلامی کے نتیجے میں ادارے نے مجموعی طور پر 29 کروڑ روپے کا بھاری ریونیو حاصل کر لیا ہے۔

نیلامی کے کارروائی کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی سربراہی میں قائم نیلام کمیٹی نے کی۔ اس نیلام عام میں سرمایہ کاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطلوبہ جائیدادوں کے حصول کے لیے بولیاں پیش کیں۔

فروخت کی جانے والی جائیدادوں میں ملت ٹاؤن کی ساڑھے چار مرلہ کیٹیگری کی 10 دکانیں، سر سید ٹاؤن تھری میں 14 مرلے کا ایک پلاٹ اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیم و صحت کی سہولیات کے لیے مختص 2 یوٹیلیٹی سائٹس شامل ہیں، جن کی کامیاب بولیاں دی گئیں۔

ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے مطابق جائیدادوں کی تجارتی اہمیت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ ایف ڈی اے اپنے مالی اثاثوں کو بہتر طور پر متحرک کر رہا ہے۔ اس حکمت عملی کا بنیادی مقصد ادارے کے مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور فیصل آباد کے شہری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

Post Bottom Ad Panel