دیرینہ نادہندگان کی جائیدادیں سربمہر کرنے کا فیصلہ: کمرشلائزیشن فیس، خلاف ورزیوں اور ایف ڈی اے سٹی کے بقایاجات کا تفصیلی جائزہ
فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے ریکوری ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ ادارے کے تمام واجبات کی 100 فیصد وصولی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں اور عدم ادائیگی پر دیرینہ نادہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے سمیت تمام قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف ڈی اے ریونیو ریکوری ٹارگٹس پر عملدرآمد اور وصولیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں جائیدادوں کی کمرشلائزیشن فیسوں، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ڈویلپمنٹ کی خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں، ایف ڈی اے سٹی کے نادہندہ الاٹیز کے ذمہ واجب الادا رقوم اور دیگر بقایاجات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شعبے اپنا ریکوری ریکارڈ آپ ڈیٹ کر کے عمل تیز کریں۔
ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مزید کہا کہ بار بار نوٹسز کے باوجود ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایف ڈی اے کی مالی خودانحصاری اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے ریونیو میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ریکوری پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ کمزور شعبوں کی نشاندہی کر کے فوری اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔