Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار

فیصل آباد: شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار

33 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شعیب اور علی حسن نامی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھینی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان سجاد اور عمر حیات کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel