Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن: 5,738 اشتہاری ملزمان گرفتار

فیصل آباد پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف شاندار کریک ڈاؤن: 5,738 اشتہاری ملزمان گرفتار

23 ویوز

فیصل آباد: 3 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی بااثر قیادت اور ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے رواں سال سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 5,738 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق بہترین حکمتِ عملی، ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے اشتہاریوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بے نقاب کیا گیا۔ پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے مجرمان میں سنگین نوعیت کے کیٹیگری 'A' کے 2,125 جبکہ کیٹیگری 'B' کے 3,613 اشتہاری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے کارروائیوں کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب 175، اقدامِ قتل کے 212، اور ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم میں ملوث 1,951 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ سنگین جرائم میں ملوث ان خطرناک ملزمان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں فیصل آباد پولیس کی موثر قیادت اور مربوط حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس افسران و جوانوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اشتہاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں سی پی او نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے فیصل آباد میں کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قانون شکنوں کو ہر صورت گرفتار کر کے عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel