Post Main Ad Panel
Read in English تاندلیانوالہ: 10 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک چچا گرفتار

تاندلیانوالہ: 10 سالہ بچی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک چچا گرفتار

5 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تاندلیانوالہ کے علاقے جلہ موڑ میں 10 سالہ یتیم بچی نشاء کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سفاک ملزم عامر مشتاق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عامر مشتاق نے گداگری کے پیسے کم لانے کی رنجش پر اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر 10 سالہ بچی نشاء پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس سے بچی شدید جھلس گئی۔ واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ایس پی صدر سعید سیال کی سربراہی میں خاص ٹیم تشکیل دی۔

تشکیل شدہ پولیس ٹیم میں شامل ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کی شریکِ جرم بیوی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel