Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے چوری کی واردات ٹریس کر کے دو ملزمان گرفتار

تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے چوری کی واردات ٹریس کر کے دو ملزمان گرفتار

33 ویوز

فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان بابر اور احسان نے شہری بلال احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 72 لاکھ روپے مالیت کا 18 تولے سونا، امریکی ڈالر اور نقدی چوری کی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن ارسلان باری نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ مسروقہ مال ملنے پر مالکان نے فیصل آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید وارداتوں اور ریکوری کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel