Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد بڑھتے جرائم پر سی ایم پنجاب کی سرزنش بے اثر، پیزا ڈیلیوری بوائے ڈکیتی کا شکار

فیصل آباد بڑھتے جرائم پر سی ایم پنجاب کی سرزنش بے اثر، پیزا ڈیلیوری بوائے ڈکیتی کا شکار

86 ویوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بڑھتے جرائم پر سخت سرزنش کے باوجود فیصل آباد میں صورتحال تاحال قابو میں نہ آ سکی، جہاں ایک اور ڈکیتی کی واردات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

یہ واردات النجف کالونی میں پیش آئی جہاں ایک پیزا ڈیلیوری بوائے کو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ لیا۔ ملزمان نوجوان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔

واردات کی فوٹیج  ڈیجیٹل اطاع کو موصول ہو گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے نوجوان کو روک کر اس سے لوٹ مار کی۔

واقعے کے بعد شہر میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ گیا ہے اور شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel