Post Main Ad Panel
Read in English دوہرے قتل کیس کا فیصلہ: ملزم وارث مسیح کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

دوہرے قتل کیس کا فیصلہ: ملزم وارث مسیح کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

29 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): نڑ والا میں دو بھائیوں کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر علی انجم نے سال 2019ء کے مقدمے میں نامزد ملزم وارث مسیح کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سال 2018ء کے الیکشن میں سیاسی و خاندانی مخالفت کی رنجش پر 8 ملزمان نے فائرنگ کر کے ایوب اور اس کے بھائی محبوب کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکری والا میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل سمیت 7 سخت دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان، عبدالرحمان اور بلال چیمہ، پہلے ہی ایک پولیس مقابلے کے دوران مارے جا چکے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کو عدالت نے تمام دلائل کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔

 

Post Bottom Ad Panel