Post Main Ad Panel
Read in English ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 فلور ملز سیل، نہ کھولنے پر سوموار سے ہڑتال کی دھمکی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 فلور ملز سیل، نہ کھولنے پر سوموار سے ہڑتال کی دھمکی

59 ویوز

فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 فلور ملز کو سیل کر دیا ہے، جس کے ردعمل میں فلور ملز مالکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوموار سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز اقدامات کرتے ہوئے شہر کی 6 فلور ملز کو سربمہر (سیل) کر دیا تھا تفصیلا۔ اس اقدام پر فلور ملز ایسوسی ایشن اور مالکان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سیل کی گئی ملوں کو آج نہ کھولا گیا تو وہ سوموار سے تمام فلور ملز کی ہڑتال کر دیں گے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ملز بند ہونے سے آٹے کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم انتظامیہ نے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel