Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات

22 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان نے پبلک ڈیلنگ کے اوقات میں اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے روزمرہ کے مسائل اور شکایات کو تفصیل سے سنا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے کہ وہ عوامی مسائل کا بر وقت اور منصفانہ ازالہ یقینی بنائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

Post Bottom Ad Panel