Post Main Ad Panel
Read in English ایم تھری سے ایم فور روڈ کی دو رویہ تعمیر کی پیش رفت: ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ایم تھری سے ایم فور روڈ کی دو رویہ تعمیر کی پیش رفت: ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

22 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اقدامات بلاتعطل جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ایم تھری سے ایم فور روڈ کی دو رویہ (ڈوئلائزیشن) تعمیر کے جاری کام کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایس ڈی او ہائی وے مدثر شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو سڑک کی تعمیراتی پیش رفت، اب تک ہونے والے کام اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ حکام اور انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی دو رویہ تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہباز چوک اور ڈی ایچ کیو کی جانب تعمیراتی کام مرحلہ وار (فیز وائز) شروع کیا جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو کسی قسم کے ٹریفک مسائل یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید تاکید کی کہ تعمیراتی کام کے دوران متبادل روٹس کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں اور ماحول کو گرد و غبار سے بچانے کے لیے تعمیراتی سامان کو لازمی ڈھانپ کر رکھا جائے۔

Post Bottom Ad Panel