Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 351 گ ب ناگرہ کا اچانک معائنہ

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 351 گ ب ناگرہ کا اچانک معائنہ

48 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 351 گ ب ناگرہ کا سرپرائز (اچانک) وزٹ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر طالبات سے ان کی پڑھائی کے معیار اور سکول میں درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے براہِ راست گفتگو کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے موقع پر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی حاضری کا رجسٹر اور بایومیٹرک ریکارڈ چیک کیا، جبکہ سکول کی عمارت، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے سکول انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ڈسپلن، اساتذہ کی بروقت حاضری اور معیاری تدریس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع انتظامیہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو سنوارنے اور سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Post Bottom Ad Panel