Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں کے پی آئی جائزہ اجلاس، سرکاری سکولوں کے سروے اور سٹریٹ لائٹس بحالی کا حکم

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں کے پی آئی جائزہ اجلاس، سرکاری سکولوں کے سروے اور سٹریٹ لائٹس بحالی کا حکم

9 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی صدارت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ 29 اہم کے پی آئی (KPI) نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا ازسرنو سروے کر کے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، جس میں بجلی کے کنکشنز، خطرناک کلاس رومز، باؤنڈری والز، واش رومز اور پینے کے پانی کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے روڈ مینٹیننس سکواڈ کو فوری فعال کرنے، خراب سٹریٹ لائٹس کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو رکھ کر ان کی معیاری تصاویر پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کی موجودہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں کی صفائی، واشنگ اور سبزی و فروٹ منڈیوں سے کوڑا اٹھانے کا نظام مزید بہتر بنانے کے احکامات دیے علاوہ ازیں وال چاکنگ، غیر قانونی بینرز، اور تجاوزات کے خلاف تمام تحصیلوں میں آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتالوں میں اسٹریچرز و وہیل چیئرز کی دستیابی اور سرکاری عمارتوں کی پینٹنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی سی نے واضح کیا کہ محض رپورٹس نہیں بلکہ فیلڈ میں عملی نتائج نظر آنے چاہئیں اور کوتاہی پر سخت ایکشن ہوگا۔

Post Bottom Ad Panel