Post Main Ad Panel
Read in English روٹی کی مقررہ قیمت، وزن اور سبسیڈائزڈ آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات

روٹی کی مقررہ قیمت، وزن اور سبسیڈائزڈ آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات

23 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، روٹی کے مقررہ وزن، تندوروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جانے والے آٹے کی دستیابی اور پرائس کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مراد حسین نیکوکارہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورایہ، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ روٹی کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے اور تندوروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جانے والے 10 کلو آٹے کے تھیلوں کی بلافل دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور مارکیٹوں میں گرانفروشی پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور عائد کردہ جرمانوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے موٹروے چیک پوائنٹس کی مانیٹرنگ سے متعلق متعلقہ افسران کو روزانہ دو بار دورہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مجسٹریٹس اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Post Bottom Ad Panel