Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، کھرڑیانوالہ کی بیوٹیفکیشن اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جامع پلان تیار

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، کھرڑیانوالہ کی بیوٹیفکیشن اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جامع پلان تیار

23 ویوز

فیصل آباد: 31 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — صنعتی و تجارتی قصبے کھرڑیانوالہ کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران کھرڑیانوالہ میں جدید اور خوبصورت فیملی پارک کے قیام، نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ کی تیاری، مرکزی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی مکمل بحالی، گرین بیلٹس کی بہتری اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی خوبصورتی کے دیگر منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ان منصوبوں کی وقت پر تکمیل اور معیاری پیش رفت یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق مجوزہ فیملی پارک میں بچوں کے لیے جھولے اور کھیل کود کی سہولیات، خاندانوں کے لیے بہترین واک ویز، بیٹھنے اور تفریح کا مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے گراؤنڈ کو جدید بنیادوں پر تیار کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، صحت مند تفریح اور معیاری زندگی کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ کھرڑیانوالہ کے شہری ماحول کو بدلنے اور بیوٹیفکیشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بلا تاخیر بروئے کار لائے جائیں گے۔

Post Bottom Ad Panel