فیصل آباد
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا جھنگ روڈ کا وزٹ — فٹ پاتھوں کی بحالی اور انتظامی امور میں بہتری کی ہدایات
23
ویوز
چنیوٹ:21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن (ایم سی) واثق عباس ہرل اور دیگر متعلقہ ایم سی افسران کے ہمراہ جھنگ روڈ کا تفصیلی وزٹ کیا اور شہری سہولیات و ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مین روڈ پر تمام فٹ پاتھوں کی حالتِ زار، تجاوزات کے خاتمے اور سڑک کی بہتری کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو فٹ پاتھوں کی فوری مرمت و بحالی، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے ہموار کرنے اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے واضح کیا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں کی بہتری اور شہریوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کارآمد بنایا جائے اور کام میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برتنے سے گریز کیا جائے۔