Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا فرنیچر مارکیٹ کا وزٹ — بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی امور سے متعلق اہم ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا فرنیچر مارکیٹ کا وزٹ — بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی امور سے متعلق اہم ہدایات جاری

15 ویوز

چنیوٹ : 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن (ایم سی) واثق عباس ہرل اور دیگر متعلقہ ایم سی افسران کے ہمراہ فرنیچر مارکیٹ کا وزٹ کیا اور مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن و بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے فرنیچر مارکیٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال، راستوں کی کشادگی اور تجارتی علاقے کی خوبصورتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کی خوبصورتی اور پائیدار تزئین و آرائش کے کاموں کو بلا تاخیر اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مزید ہدایت کی کہ مارکیٹ میں آنے والے خریداروں اور تاجر برادری کی سہولت کے لیے تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہر کے تجارتی مراکز کی رونق اور ماحول میں واضح بہتری لائی جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel