Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا فیصل آباد روڈ کی بیوٹیفکیشن اور پلانٹیشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا فیصل آباد روڈ کی بیوٹیفکیشن اور پلانٹیشن کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی دورہ

20 ویوز

چنیوٹ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی واثق عباس ہرل، ایکسین ہائی وے اور میونسپل کارپوریشن کے دیگر افسران کے ہمراہ فیصل آباد روڈ کا تفصیلی وزٹ کیا اور روڈ کی بیوٹیفکیشن و پلانٹیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سڑک کے اطراف جاری خوبصورتی کے کاموں، گرین بیلٹس کی بہتری اور شجرکاری (پلانٹیشن) کے عمل کا بچشمِ خود معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹس کی پائیدار دیکھ بھال، معیاری پودوں کی تنصیب اور سڑکوں کی خوبصورتی کے منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مزید ہدایت کی کہ شہر کی بنیادی شاہراہوں کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ شہریوں کو ایک خوبصورت اور پاکیزہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel