Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈھول سکندر پارکنگ پلازہ کا وزٹ — کام کی پیش رفت کا جائزہ اور جلد فعال کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈھول سکندر پارکنگ پلازہ کا وزٹ — کام کی پیش رفت کا جائزہ اور جلد فعال کرنے کی ہدایت

17 ویوز

چنیوٹ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن (ایم سی) واثق عباس ہرل اور دیگر متعلقہ ایم سی افسران کے ہمراہ ڈھول سکندر پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ پلازہ کی تعمیراتی صورتحال، اندرونی و بیرونی ڈھانچے اور دیگر تزیین و آرائش کے کاموں کو باریک بینی سے دیکھا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران و انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور تمام درپیش رکاوٹوں کو دور کر کے پارکنگ پلازہ کو جلد از جلد فعال (فنکشنل) بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مزید کہا کہ اس پارکنگ پلازہ کے فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو درپیش پارکنگ کے مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے گا۔

Post Bottom Ad Panel