ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں شہریوں سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل کے احکامات
چنیوٹ: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کی روشنی میں اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی جانب سے شہریوں کی شنوائی اور انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں انفرادی اور اجتماعی طور پر آنے والے شہریوں سے ملاقات کر رہی ہیں اور ان کے درپیش مسائل و درخواستوں کو بالمشافہ سن کر موقع پر ہی متعلقہ المحکموں کو حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کر رہی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی، سہولیات کا قیام اور ان کے آئینی و قانونی مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام سرکاری دفاتر کے دروازے سائلین کے لیے کھلے ہیں تاکہ کسی بھی شہری کو اپنے جائز کاموں کے لیے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔