ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس — ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
چنیوٹ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران اور انجینئرز نے تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، واٹر سپلائی اور میونسپل انفراسٹرکچر سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت اور فنڈز کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے شروع کیے گئے تمام ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جاری منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوامی فنڈز کا شفاف اور موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔