Post Main Ad Panel
Read in English سیالکوٹ: مقتول ریحان کیس کے مدعی کو دھمکیاں دینے پر صدر ڈسکہ پولیس نے مسٹر پتلو کو گرفتار کر لی

سیالکوٹ: مقتول ریحان کیس کے مدعی کو دھمکیاں دینے پر صدر ڈسکہ پولیس نے مسٹر پتلو کو گرفتار کر لی

4 ویوز

سیالکوٹ: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے مہندی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے قتل کیس کے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر نامزد ملزم انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول ریحان کے بہنوئی کی تحریری درخواست پر پولیس نے دو نامزد ملزمان انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو اور اس کے بھائی کاشف بشیر کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیے مدعی مقدمہ اور اس کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر دباؤ میں لانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مسٹر پتلو پر پہلے ہی مختلف مقدمات کی دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 کے تحت کیسز درج ہیں اور وہ عبوری ضمانت پر تھا۔ ڈسکہ پولیس نے درخواست گزار کی مدعیت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post Bottom Ad Panel