Post Main Ad Panel
Read in English غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول پمپس کے خلاف بڑی کارروائی

غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول پمپس کے خلاف بڑی کارروائی

28 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد کی انفورسمنٹ ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور بغیر فارم 'کے' چلنے والے پٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سول ڈیفنس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ میں ملوث 9 مقامات سے ریفلنگ کا سامان اور سلنڈرز ضبط کر لیے۔

مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے ہمراہ چک نمبر 283 گ ب جڑانوالہ میں واقع چوہدری فلنگ اسٹیشن پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی پٹرول ڈسپنسرز کو ضبط کیا۔ ضوابط کی خلاف ورزی پر پٹرول پمپ مالک کے خلاف تھانہ منڈی روڈالہ جڑانوالہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے ملک پور، قبرستان موڑ جڑانوالہ روڈ، نشاط آباد پل، شیخوپورہ روڈ، جمیل آباد، 125 گ ب جڑانوالہ، 240 موڑ جڑانوالہ اور 283 گ ب جڑانوالہ سمیت دیگر اہم پوائنٹس پر کارروائیاں کیں۔

محکمہ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور بغیر لائسنس پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔

 

Post Bottom Ad Panel