فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس کی جانب سے جان لیوا اور ممنوعہ کھیل پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب، احسن، معظم، زبیر اور ان کے دیگر ساتھی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ٹیموں نے ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیشی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک اور خونی کھیل سے دور رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔