Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی کارروائی، جواء پرچی چلانے والے 6 ملزمان گرفتار

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کی کارروائی، جواء پرچی چلانے والے 6 ملزمان گرفتار

48 ویوز

فیصل آباد: 18 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) پولیس کی جانب سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جواء پرچیوں کے ذریعے جواء کھیلنے اور کھلوانے والے 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الستار، شہباز، کامران، انور اور ان کے دیگر ساتھیوں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضہ سے جواء پرچیاں اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ معاشرتی برائیوں کو فروغ دینے والے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel