Post Main Ad Panel
Read in English میٹرو بس پراجیکٹ: کمشنر فیصل آباد کا روٹس کا دورہ،تکنیکی جائزہ رپورٹ طلب

میٹرو بس پراجیکٹ: کمشنر فیصل آباد کا روٹس کا دورہ،تکنیکی جائزہ رپورٹ طلب

3 ویوز

فیصل آباد: 9 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹ پر واسا کی سیور پائپ لائنز اور دیگر سروسز کی منتقلی کے لیے تکنیکی ماہرین کو تفصیلی جائزہ لے کر قابلِ عمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کا فیلڈ دورہ کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے ایم ڈی واسا ثاقب رضا اور نیسپاک کے انجینئرز سے بریفنگ لی اور واسا کی پائپ لائنوں کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان اور ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان بھی موجود تھے۔ کمشنر نے جڑانوالہ روڈ میٹرو روٹ سے تجاوزات کے فوری خاتمے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت جاری کی اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے متبادل راستے ہموار کرنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں، کمشنر فیصل آباد نے تعمیراتی عمل کے باعث دھول مٹی سے سموگ کے خدشے کی پیش بندی کرتے ہوئے روٹس پر تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے بھی متعلقہ افسران کو روٹس پر حائل رکاوٹیں دور کرنے اور سروسز کی منتقلی کا عمل تیز تر کرنے کی تاکید کی تاکہ عوامی پراجیکٹ وقت پر مکمل ہو سکے۔

Post Bottom Ad Panel