Post Main Ad Panel
Read in English لائل پور میوزیم میں 1896ء کے تاریخی تحصیل دفتر/کارنر کی تزئین و آرائش: کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا دورہ

لائل پور میوزیم میں 1896ء کے تاریخی تحصیل دفتر/کارنر کی تزئین و آرائش: کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا دورہ

21 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے لائل پور میوزیم کی پہلی گیلری میں قائم کیے گئے 1896ء کے لائلپور تحصیل کے تصوراتی دفتر/کارنر کا دورہ کیا اور اس تاریخی گیلری کی تزئین و بحالی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں میں تحائف اور سوینئرز تقسیم کیے۔

تقریب کے موقع پر ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) قیصر عباس رند اور کیوریٹر لائل پور میوزیم مقبول احمد ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ڈاکٹر ذیشان ارشاد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی، ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس، آئی ٹی آفیسر میوزیم ساجد ستار اور دیگر ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی پر سوینئرز پیش کیے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

دورے کے دوران کمشنر نے گیلری میں محفوظ کیے گئے تاریخی نوادرات، قدیم دستاویزات اور ماضی کے انتظامی و شہری منظرنامے کی عکاسی کی تعریف کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کی کاوشوں کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح وژن کے تحت ریکارڈ وقت میں تاریخی تحصیل آفس کے قیام اور بحالی کا کام مکمل کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تاریخی ورثے کی حفاظت اور اسے نئی نسلوں تک منتقل کرنا انتہائی ضروری اقدام ہے۔

Post Bottom Ad Panel