Post Main Ad Panel
Read in English سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی بروقت کارروائی: پولیس کی یونیفارم پہن کر خود کو ٹریفک اسسٹنٹ ظاہر کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی بروقت کارروائی: پولیس کی یونیفارم پہن کر خود کو ٹریفک اسسٹنٹ ظاہر کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار

21 ویوز

فیصل آباد: 1 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی رسمی یونیفارم پہن کر خود کو ٹریفک اسسٹنٹ ظاہر کرنے والے ایک جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ کے ٹریفک سیکٹر انچارج اور ٹریفک وارڈن تحسین مجید نے دورانِ ڈیوٹی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا۔ گاڑی میں سوار شخص نے پولیس افسر کی آفیشل پینٹ اور بیلٹ پہن رکھی تھی اور خود کو ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر متعارف کروا رہا تھا۔ ٹریفک وارڈن کی جانب سے مزید انکوائری اور کوائف کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ملزم کی شناخت رانا سمیع ولد نامعلوم سکنہ تاندلیانوالہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک نجی کورئیر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر بسوں اور ترانسپورٹ میں کرایہ بچانے اور مفت سفر کی سہولت حاصل کرنے کے لیے بس ڈرائیوروں اور عملے کے سامنے خود کو پولیس افسر ظاہر کرتا تھا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تھانہ ڈی ٹائپ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کروا دیا ہے اور مزید قانون جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پولیس یونیفارم یا رینک کا ناجائز استعمال کرنے والے کسی بھی مشکوک فرد کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دیں۔

Post Bottom Ad Panel