Post Main Ad Panel
Read in English چناب چوک: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور وارڈن کو دھمکیاں دینے والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج

چناب چوک: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور وارڈن کو دھمکیاں دینے والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج

28 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): چناب چوک میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے ایک شہری کی جانب سے ٹریفک قوانین کی شدید خلاف ورزی، کار کو نقصان پہنچانے اور ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے واقعے پر تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چناب چوک میں ایک موٹر سائیکل سوار نے بغیر ہیلمٹ ٹریفک وارڈن کو دیکھ کر اچانک واپسی کا رخ کیا اور ون وے  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلی میں تیز رفتاری سے موٹر سائیکل بھگا دی، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی ایک کار کو نقصان پہنچا۔ کار کے مالک نے نقصان کے ازالے کے لیے ٹریفک پولیس سے ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ٹریفک افسر نے شہری کو تسلی دی کہ اگر موٹر سائیکل سوار نقصان کی تلافی نہیں کرے گا تو ٹریفک پولیس اپنی طرف سے اس کا ازالہ کرے گی۔

دورانِ کارروائی موٹر سائیکل سوار نے موقع پر آ کر مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ فوری طور پر '15' پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانون شکنی کرنے والے مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel