Post Main Ad Panel
Read in English چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی کی شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی کی عیادت

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی کی شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی کی عیادت

13 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی مدظلہ العالی نے ممتاز دینی شخصیت اور شیخ الحدیث و التفسیر حضرت مولانا یوسف فاروقی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مولانا زاہد محمود قاسمی نے حضرت مولانا یوسف فاروقی کی مزاج پرسی کی، ان کی جلد اور کامل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا فرمائی۔

مولانا زاہد محمود قاسمی اور کونسل کے دیگر ذمہ داران نے تمام علماء، تلامذہ اور احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت مولانا یوسف فاروقی کی کامل، عاجلہ اور مستمرہ شفایابی کے لیے بالخصوص دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Post Bottom Ad Panel