Post Main Ad Panel
Read in English سی سی ڈی کی بڑی کامیابی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بین الصوبائی جیسل بلوچ گینگ انٹرسیپٹ، 2 ملزمان ہلاک

سی سی ڈی کی بڑی کامیابی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بین الصوبائی جیسل بلوچ گینگ انٹرسیپٹ، 2 ملزمان ہلاک

25 ویوز

چنیوٹ: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہاؤس رابری اور گاڑی چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی "جیسل بلوچ گینگ" کے سرغنہ کو ساتھی سمیت سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انٹرسیپٹ کر لیا، جو بعد ازاں نشاندہی کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 12 اکتوبر کو کراچی سے چھینی گئی ہنڈا سوک کار کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل تعاقب کیا جا رہا تھا۔ 3 نومبر کو جھنگ میں فرار ہونے کے بعد 6 نومبر کو سی سی ڈی چنیوٹ کی ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت ملزمان کو چنیوٹ میں جا لیا، جہاں گینگ کا سرغنہ جیسل بلوچ اور اس کا ساتھی علی اشرف انٹرسیپٹ ہوئے۔ بعد ازاں جب دونوں ملزمان کو ریکوری اور نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا تو ان کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم جیسل بلوچ ڈکیتی، ہاؤس رابری اور کار چھیننے کے 74 سنگین مقدمات جبکہ علی اشرف 92 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور ملک بھر کی پولیس کو مطلوب تھا۔ سی سی ڈی حکام نے اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور سنگین و منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel