Post Main Ad Panel
Read in English "صحت مند پنجاب" وژن: فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد

"صحت مند پنجاب" وژن: فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد

32 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت مند پنجاب" کے وژن کے تحت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب سائرہ عمر کی زیر نگرانی، میڈیکل سوشل سروسز یونٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر (چھاتی کے کینسر) سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی مہم کے دوران خواتین کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص، باقاعدہ طبی معائنے اور علاج کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور خواتین کو جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ماہر معالج سے رجوع کرنے کی ترغیب دی گئی۔

اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کا بنیادی مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنا، ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور بروقت علاج کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ آگاہی سرگرمیوں کے دوران مینیجر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن عاصمہ مزمل بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

Post Bottom Ad Panel