Post Main Ad Panel
Read in English 3 دن قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کا ساتھی ملزم گرفتار

3 دن قبل ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کا ساتھی ملزم گرفتار

19 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر(ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ بلوچنی پولیس نے تندہی سے کارروائی کرتے ہوئے تین دن قبل پیش آنے والے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی مل (فیکٹری) کے ملازم کاشف نواز کی لاش تین دن قبل فیکٹری کے عقب سے دفن شدہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے ٹیم کے ہمراہ تفتیش کا آغاز کیا۔ سائنسی بنیادوں اور فنی مہارت سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کو اس کے ہی ساتھی فیکٹری ملازم عماد نواز نے قتل کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عماد نواز نے مقتول کاشف کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے رقم نکلوائی تھی، جس پر دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے طیش میں آ کر چھری کے وار کر کے کاشف نواز کو قتل کر دیا اور حقائق چھپانے کے لیے لاش کو فیکٹری کے عقب میں دفن کر دیا تھا۔

ایس ایچ او محسن عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عماد نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ قتل (چھری) برآمد کر لیا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو سخت قانونی چالان کے ذریعے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel