تھانہ بلوچنی پولیس نے 3 ناہموار عناصر کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو گرام چرس برآمد کر لی
فیصل آباد: 16 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو اس کے زہر سے محفوظ رکھنے کے لیے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ بلوچنی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان مجاہد، محمد اکرام اور عابد صدیق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے بیک ٹریک سورسزاور سپلائی نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کی اس زنجیر سے جڑے دیگر کرداروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اس موقع پر اپنے ایک بیان میں سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کے محفوظ و روشن مستقبل کی ضمانت اور سماج سے منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن اور کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔
— ترجمان فیصل آباد پولیس / ڈیجیٹل اٹلا