Post Main Ad Panel
Read in English جامعہ علوم اسلامیہ فیصل آباد میں 'آل فیصل آباد' تقریری مقابلہ: طلباء کا ردِ الحاد اور صفاتِ باری تعالیٰ پر فکری خطاب

جامعہ علوم اسلامیہ فیصل آباد میں 'آل فیصل آباد' تقریری مقابلہ: طلباء کا ردِ الحاد اور صفاتِ باری تعالیٰ پر فکری خطاب

10 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) امام النحو والصرف حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ظفرؒ کے قائم کردہ علمی و دینی ادارے جامعہ علوم اسلامیہ فیصل آباد میں "آل فیصل آباد تقریری مقابلے" کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے اپنی علمی، فکری اور خطابی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریری مقابلے کا مرکزی موضوع "ردِ الحاد اور صفاتِ باری تعالیٰ" تھا۔ طلباء نے مدلل انداز میں عقائدِ اسلامیہ کا دفاع کرتے ہوئے الحادی نظریات کا علمی محاسبہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی صفاتِ بابرکات کو اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتامی سیشن سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں فکری گمراہیوں اور الحاد کے مقابلے کے لیے نوجوان نسل کو قرآن و سنت اور مضبوط دلائل سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے بہترین انعقاد پر مولانا مفتی مسعود ظفر، مولانا الیاس ظفر اور جامعہ کی انتظامیہ و اساتذہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا۔

Post Bottom Ad Panel