Post Main Ad Panel
Read in English پسند کی شادی کی رنجش میں شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پسند کی شادی کی رنجش میں شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

37 ویوز

فیصل آباد : 20 اکتوبر (ڈیجیٹیل اطلاع) پسند کی شادی کی دیرینہ رنجش پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے دونوں مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول سجاول اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان احتشام اور فیصل نے انہیں روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سجاول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان احتشام اور فیصل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور قتل میں ملوث ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی اور سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel