کرائم
تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی: فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری کرنے والے 2 ملازمین گرفتار
20
ویوز
فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) فیکٹری مالک کا اڑھائی لاکھ روپے سے زائد کا سامان چوری کرنے والے دو ملازمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان اکبر اور شان، یعقوب نامی شہری کی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے اور انہوں نے مختلف اوقات میں فیکٹری سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان چوری کیا۔ واقعے پر فوری اقدام کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان اکبر اور شان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور اور بلا تفریق کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔