Post Main Ad Panel
Read in English اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

32 ویوز

فیصل آباد: 19 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تاندلیانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اقصیٰ امتیاز نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی وارڈ اور فارمیسی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو میسر طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی آلات کی فعال صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج معالجے کے معیار اور مفت ادویات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی ستھرائی اور ڈیوٹی روسٹر کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلا تاخیر طبی امداد میسر آ سکے۔

 

Post Bottom Ad Panel