پیر محل میں صفائی آپریشن جاری — اسسٹنٹ کمشنر محمد زاہد اقبال کا شادمان کالونی اور بائی پاس روڈز کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی نگرانی کا سلسلہ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ نگرانی بلا تاخیر جاری ہے۔
اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل محمد زاہد اقبال نے شادمان کالونی کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کی بیٹ وائز سینیٹیشن سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ستھرا پنجاب کی فیلڈ ٹیم کے ہمراہ بائی پاس روڈز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے جاری کاموں کی پڑتال کی اور سینیٹیشن عملے کو صفائی کے معیار کو مزید موثر اور بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا، گرد و غبار سے پاک اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور صفائی کے اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔