Post Main Ad Panel
Read in English روشن والا بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے 53 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

روشن والا بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے 53 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

9 ویوز

فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس روڈ پر ٹائٹینک ریزورٹ کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 53 سالہ لیاقت علی ولد بشیر احمد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ متوفی کا تعلق چک نمبر 252 ر۔ب سے تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لاش کو قانون کارروائی کے لیے تھانہ روشن والا پولیس کے حوالے کر دیا۔

Post Bottom Ad Panel