فیصل آباد
سمندری روڈ پر روڈ کراس کرتی 60 سالہ خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق، نامعلوم ڈرائیور فرار
26
ویوز
فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے سمندری روڈ پر سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 60 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ انور بی بی شدئد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئیں۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈجکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔