فیصل آباد — 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع): سڑک پر ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلانے والے 3 ملزمان کو تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ منصور صادق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور ملزمان ذیشان، عبدالرؤف اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔